Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں برقی کٹوتی کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ کا امکان

تلنگانہ میں برقی کٹوتی کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ کا امکان

گھریلو صارفین کو بعض مراعات دئیے جائیں گے

گھریلو صارفین کو بعض مراعات دئیے جائیں گے
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ عوام کو امکان ہے کہ موسم گرما میں برقی کٹوتی کے ساتھ ساتھ برقی قیمتوں کے زائد بوجھ کو بھی برداشت کرنا پڑے گا ۔ باوثوق ذرائع کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کو ایک یادداشت روانہ کردی ہے اور اس بات کے قوی امکانات جتائے جارہے ہیں کہ جاریہ سیزن برقی شرحوں میں اضافہ ہوجائے گا ۔ تاہم اس مجوزہ فیصلہ میں مراعات کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے ۔ جس سے گھریلو صارفین کو کچھ حد تک سہولیات حاصل ہوں گی ۔ تاہم سمجھا جارہا ہے کہ اوسط درجہ کی عوام اور گھریلو صارفین کا 90 فیصد حصہ اس سے متاثر ہوگا ۔ چونکہ ایک تو موسم گرما برقی کٹوتی کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافہ تلنگانہ عوام کو موسم سے پہلے ہی موسم کی گرمی کا حکومت احساس دلا رہی ہے ۔ بڑھتی قیمتیں مارکیٹ میں گراوٹ سے پریشان عوام کے لیے قیمتوں میں اضافہ کو تسلیم کرنے تیار رہنا پڑے گا ۔ تلنگانہ حکومت نے ایک طرف سرکاری ملازمین پر سوغاتوں کی بوچھار کردی وہیں عام آدمی کے لیے اس طرح کے فیصلے کافی پریشانی کا باعث بن گئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 50 یونٹ تک اور 50 سے 100 یونٹ تک کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ جب کہ 100 سے زائد یونٹس پر 48 پیسے فی یونٹ اور 200 سے زائد پر اس کی شرح میں ایک روپیہ تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس طرح 100 یونٹ سے زائد یونٹس کے استعمال کے بعد 200 یونٹ تک پہونچنے پر صارفین کو الگ الگ قیمتیں ادا کرنی ہوں گی ۔ ایک اندازے کے مطابق یونٹ پر ایک روپیہ کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے کمرشیل استعمال کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امکان ہے کہ یہ اعداد و شمار کے ساتھ باضابطہ احکامات عنقریب جاری کردئیے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT