Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں برق رفتاری سے شہری ہوا بازی کے میدان میں ترقی

تلنگانہ میں برق رفتاری سے شہری ہوا بازی کے میدان میں ترقی

ملک میں دفاعی صنعتی منصوبہ بندی، لیفٹننٹ جنرل سبھرتا ساہا کا خطاب

حیدرآباد۔17نومبر(سیاست نیوز) ملک میں شہری ہوابازی کے شعبہ میں جاری ترقی میں تلنگانہ تیزی سے اپنا حصہ حاصل کرنے لگا ہے ا ورریاست تلنگانہ شعبہ شہری ہوابازی کے مرکز کے طور پر فروغ حاصل کرنے لگا ہے۔ کانفڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کے مطابق ریاست تلنگانہ میں جاری شعبہ شہری ہوابازی میں سرمایہ کاری کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جارہا ہے کہ تلنگانہ شہری ہوابازی کے شعبہ کے مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔ سی آئی آئی کے مطابق حیدرآباد میں دفاعی اداروں اور دفاعی سائنس کے تحقیقی اداروں کی موجودگی کے سبب فضائی کمپنیوں کی دلچسپیاں تلنگانہ میں بڑھتی جا رہی ہیں کیونکہ انہیں یہاں نہ صرف تحقیقی ادارے دستیاب ہیں بلکہ ہوابازی کے شعبہ میں درکار پرزوں کی تیاری کے ادارے بھی موجود ہیں۔ شہر میں منعقدہ ہوابازی صنعت کے ایک روزہ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سبھرتا ساہا نے بتایا کہ ملک میں دفاعی صنعتی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس صنعتی ادارہ کے ذریعہ دفاعی و ہوابازی کی تعلیم کے فروغ کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ مسٹر وی راجننا نے کہا کہ تلنگانہ شہری ہوابازی کے شعبہ میں 20 فیصد تک حصہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے سرکاری طور پر کی جانے والی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایرو اسپیس پارک کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو تلنگانہ اسٹیٹ IPASSکے ذریعہ فوری حل کرتے ہوئے حکومت نے اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے سبب ہوابازی کی صنعت سے وابستہ صنعتی ادارے تلنگانہ کی سمت متوجہ ہوتے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT