Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بچوں کیلئے مفت ٹیکہ اندازی

تلنگانہ میں بچوں کیلئے مفت ٹیکہ اندازی

ہزاروں بچوں کو مہلک امراض سے بچانے حکومت کا اقدام

ہزاروں بچوں کو مہلک امراض سے بچانے حکومت کا اقدام
حیدرآباد /14 نومبر ( پی ٹی آئی ) فارمیسی ادارہ بیالوجیکل ای لمیٹیڈ (بی ای ) لمیٹیڈ نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں مدافعتی ٹیکہ اندازی پروگرام میں اس کے تیار کردہ 5-in-1 پنٹاوائلنٹ ٹیکہ متعارف کیا جائے گا ۔ اس کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کالواکنٹلہ چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں یہ اعلان کیا گیا ہے عرق کی شکل میں ٹیکہ کی یہ خوراک ریاست میں ٹیکہ اندازی کے پروگرام کے دوران تمام بچوں کو مفت دی جائے گی ۔ بی ای کے پنٹاوائلنٹ کو عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے منظوری دی ہے اور آج کے تاریخ تک دنیا بھر میں بچوں کو اس ٹیکہ کی 100 ملین خوراک دی جاچکی ہے ۔ دنیا کے کئی ممالک میں یہ ٹیکہ استعمال کیا جارہا ہے اور اب تلنگانہ کے علاوہ سارے ملک میں بھی اس کو متعارف کیا جارہا ہے ۔ یہ ٹیکہ بچوں کیلئے بالخصوص ڈفتھیریا ، ٹیٹانس ، کالا زار (کھانسی ) ، ہیپاٹائٹس۔ بی ( سفید یرقان) اور ہیموفائلز انفلوزا بی ٹائپ باکٹیریا (ایچ آئی بی ) سے بچنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ بی ای کی منیجنگ ڈائکٹر مہیما ڈاٹلانے کہا کہ تلنگانہ میں ہزاروں بچوں کو ایسے کئی مہلک امراض کا خطرہ لاحق ہے جن سے ٹیکہ اندازی کے ذریعہ بچاجاسکتا ہے ۔ حکومت تلنگانہ میں بالخصوص غریب بچوں کو موثر طبی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ تمام بچوں کو اس پروگرام کے تحت مفت ان ٹیکوں کی خوراک پلائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT