Saturday , December 15 2018

تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی ، ٹی آر ایس کی متبادل

کریم نگر میں قومی جنرل سکریٹری مرلیدھر راؤ کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 19 ڈسمبر ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹر مرلیدھر راؤ نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ گجرات اور ہماچل پردیش میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے دعوے کو غلط ثابت کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی نے گجرات میں چھٹی مرتبہ چناؤ میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ملک بھر میں اب صرف کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے ۔ 2018 ء میں یہاں بھی ہمارا اقتدار ہوگا ۔ بی جے پی صرف دو ایجنڈوں پر کام کررہی ہے ۔ سارے ہندوستان سے کانگریس کو بیدخل کرنا اور خاندانی حکومت کا خاتمہ ۔ بی جے پی جنوبی ہند میں کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ کرناٹک اور تلنگانہ پر بی جے پی کا قبضہ ہوگا ۔ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ ٹی آر ایس اور کانگریس کی ایک ہی پالیسی ہے اور دونوں کے طرزعمل سے عوام کی و ملک کی ترقی نہیں ہے بلکہ خاندانی ترقی ہورہی ہے ۔ عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اور مودی کی پالیسیوںو طرز عمل کو عوام پسند کررہے ہیں ۔ بی جے پی ہمیشہ بدعنوانیوں اور رشوت کے خلاف رہی ہے، صرف ترقی ہمارا ایجنڈہ رہا ہے۔تلنگانہ میں متبادل حکومت بی جے پی کے سوا اور کوئی فراہم نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہاکہ دلتوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے اور بے گھر خاندانوں کو مکانات فراہم نہیں کئے گئے ۔ بی جے پی ان سبھی مسائل کی یکسوئی کرے گی ۔ ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم مسلم خواتین کی ہمدرد نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ تین طلاق کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بل پیش کررہی ہے ۔ اس پر کل جماعتی مباحث کے بعد مسلم خواتین کی حفاظت کیلئے قانون بنے گا ۔ بی جے پی تلنگانہ تحریک میں برابر شریک تھی ۔ اس پریس کانفرنس میں بی سنجے ، کے سرینواس ، ایل شنکر پربھاکر یادو ، راجندر ریڈی ، سریدھر، مدھوکر سجاتا وغیرہ شریک تھے ۔
ویجلنس عہدیداروں کے دھاوے
پرگی ۔ 19 ڈسمبر ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویجلنس عہدیداروں نے برقی چوری کرنے والے 38 افراد پر کیس درج کیا ہے۔ منڈل کے را کونڈہ ، دوما ، ائنا پور اور دیگر مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے یہ کیس رجسٹر کئے گئے ۔ اے ای سنتوش نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ برقی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

ایک لڑکا سمپ میں گرکر فوت
پرگی ۔ 19 ڈسمبر ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک لڑکے ومشی کرشناکے پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہونے کاواقعہ دو ما پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس دوما کی تفصیلات کے مطابق دوما منڈل کونڈیا پلی کا رہنے والا لڑکا ومشی کرشنا منڈل بدلاپور کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑتا تھا اور اسی اسکول میں اُس کی ماںٹیچر ہے۔ لڑکا ومشی اچانک پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ انیتا ماں نے فوری دواخانہ منتقل کیا تب تک وہ فوت ہوچکا تھا ۔ پولیس دوما کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT