Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بی جے پی تنہا مقابلہ کرے گی

تلنگانہ میں بی جے پی تنہا مقابلہ کرے گی

امیت شاہ نے کسی بھی جماعت سے اتحاد کا امکان مسترد کردیا
حیدرآباد 2 فبروری ( آئی این این ) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج تلنگانہ میں کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا ۔ تلنگانہ کے پارٹی قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ واضح کردیا کہ بی جے پی ریاست کی تمام 119 اسمبلی اور 17 لوک سبھا نشستوں پر تنہا مقابلہ کریگی ۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن کی قیادت میں سینئر قائدین بشمول بنڈارو دتاتریہ ‘ جی کشن ریڈی ‘ رامچندر ریڈی ‘ سرینواس اور چندر شیکھر پر مشتمل ایک وفد نے امیت شاہ سے آج نئی دہلی میں ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست کی تازہ ترین صورتحال سے انہیں واقف کروایا ۔ سینئر قائدین مرلیدھر راؤ اور رام مادھو بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔ امیت شاہ نے بی جے پی ریاستی یونٹ کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کا موقف ‘ اصل اپوزیشن بی جے پی سے بہتر ہے ۔ ریاستی یونٹ کو چاہئے کہ اپنی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کرے ۔ تلنگانہ بی جے پی قائدین نے کچھ مرکزی وزرا کی شکایت بھی کی جنہوں نے ٹی آر ایس حکومت کی ستائش کی تھی ۔ حالانکہ بی جے پی ریاست میں ٹی آر ایس کے خلاف جدوجہد کرر ہی ہے لیکن کچھ مرکزی وزرا نے اپنے دورہ تلنگانہ کے موقع پر سر عام ریاستی حکومت کی اسکیمات کی ستائش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT