Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ میں بی جے پی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کا مشورہ

تلنگانہ میں بی جے پی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کا مشورہ

کریم نگر میں بی جے پی سابق قومی جنرل سکریٹری کے وجئے کا خطاب

کریم نگر۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی سابق کل ہند جنرل سکریٹری مدھیہ پردیش کے سابق وزیر کے وجئے نے بی جے پی آئی ٹی شعبہ کے ذریعہ اطلاعات فراہم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے شروع کردہ ترقیاتی اسکیمات سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی ناکامیوں و تساہلی سے متعلق عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو واقف کروایا جائے گا ۔ انہوں نیبی جے پی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ بی جے پی ضلع صدر سرینواس ریڈی کی صدارت میںشیوا نریش فنکشن ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں بی جے پی سابق کل ہند جنرل سکریٹری و سابق وزیر مدھیہ پردیش کے وجئے نے کہا۔ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی حکومت کی ناکامیوں اور بی جے پی کے کامیاب اسکیمات سے واقف کروایا اور کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹرکے چندر شیکھر راؤ بیروزگاروں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، کسان خودکشی کررہے ہیں اور کہا کہ بی جے پی کو نچلی سطح سے مستحکم کیا جانا چاہیئے اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک اور عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور ہم کو بھی ان کی سوچ و فکر کے مطابق ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT