Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بی جے پی کی ایک ماہ طویل ترنگاہ یاترا

تلنگانہ میں بی جے پی کی ایک ماہ طویل ترنگاہ یاترا

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر محنت و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل و ہدایت پر ایک ماہ طویل ترنگا یاترا منظم کی جائے گی۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر دتاتریہ نے بتایا کہ یوم آزادی 15 اگست تا آئندہ ماہ 17 ستمبر ریاست کے تمام مقامات پر ترنگا یاترا منظم کرنے کا بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا یاترا کا اہم مقصد عوام میں قومی جذبہ کو فروغ دینا اور محب و طن بنے رہنے کو فروغ دینا ہے اور اس ترنگایاترا میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو کثیر تعداد میں شامل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی و ارکان کونسل کے علاوہ مقامی قائدین مل کر بالخصوص شہر حیدرآباد و سکندرآباد پارلیمانی حلقوں میں سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں پر ترنگا جھنڈے لگاکر ترنگا یاترا منظم کریں گے۔ انہوں نے ریاست کے عوام سے دیہی سطح، منڈل سطح اور ضلع سطح کے علاوہ ریاستی سطح پر اس ترنگا یاترا کو کامیاب بنانے میں اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT