Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے مثبت اقدامات

تلنگانہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے مثبت اقدامات

ایم آر ایم فارمیسی کالج کا قومی سمینار ،وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب

ایم آر ایم فارمیسی کالج کا قومی سمینار ،وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب
حیدرآباد۔18جنوری ( سیاست نیوز) وزیر فینانس و سیول سپلائیز ریاست تلنگانہ مسٹر ای راجندر نے پروفیشنل کورسیس کی تکمیل و اپنی بہتر صلاحیتوں کے ذریعہ طلبہ سے اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے ضرورت پر زور دیا ۔ آج یہاں ابراہیم پٹن کے قریب واقع نامور اقلیتی تعلیمی ادارہ ایم آر ایم کالج آف فارمیسی کے زیراہتمام Drug Regulations and Approvals in India کے موضوع پر منعقدہ دو روزۃ قومی سطح کے سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت تلنگانہ تعلیمی معیار و اقدار میں مزید بہتری پیدا کرنے کیلئے موثر و مثبت اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ موجودہ مسابقتی دور میں روزگار سے مربوط کورسیس بی فارمیسی ‘ ایم فارمیسی اور فارما ڈی کورسیس کی کافی اہمیت پائی جاتی ہے اور کہا کہ ان کورسیس کی تکمیل کر کے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس دو روزہ سمپوزیم کی افتتاحی تقریب کی صدارت مسٹر محمد حبیب الدین صدر نشین محمد رفیع الدین میموریل ایجوکیشن ڈپٹی ڈرگس کنٹرولر آف انڈیا ۔ مرکزی وزارت صحت نئی دہلی نے ’’ سنٹرل ڈرگس اسٹانڈرڈس کنٹرول آرگنائزیشن‘‘ کے قواعد و ضوابط کے علاوہ ادارہ کی کارکردگی کے موضوع پر اپنا کلیدی خطبہ دیا اور طلبہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے ملازمتوں سے متعلق کئے جانے والے پیشکش سے بھرپور استفادہ کرنے کی پُرزور اپیل کی ۔ علاوہ ازیں اس دو روزہ قومی سطح کے سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر بی رمنا نائیک لائیزن آفیسر جے این ٹی ایو کے شیکھر ریڈی ‘ صدرنشین سینٹ انجنیئرنگ کالج ‘ رنجیت ریڈی صدرنشین گیتانجلی انجنیئرنگ کالج ‘ پربھاکر ریڈی پرنسپال پالمور یونیورسٹی فارمیسی کالج ‘ لکشما ریڈی قائد ٹی آر ایس ابراہیم پٹن ‘ سرینواس ریڈی و دیگر نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا ۔ اس سمپوزیم میں دیگر فارمیسی کالجوں کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT