Thursday , December 13 2018

تلنگانہ میں تلگودیشم کو اقتدار پر پسماندہ طبقہ کا قائد چیف منسٹر

ڈپٹی چیف منسٹر ایس ٹی طبقہ کو بنائے گی، ریونت ریڈی تلنگانہ تلگودیشم قائد کا بیان

ڈپٹی چیف منسٹر ایس ٹی طبقہ کو بنائے گی، ریونت ریڈی تلنگانہ تلگودیشم قائد کا بیان

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نو تشکیل دی جانے والی تلنگانہ ریاست کا پہلا چیف منسٹر پسماندہ طبقہ کے قائد کو بنانے اور شیڈولڈ کاسٹ طبقہ کے قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کی ممکنہ کوشش کرے گی۔ سینئر قائد و سابق رکن اسمبلی تلگودیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بتایا کہ ادارہ جات مقامی میں بیاک ورڈ کلاسیس کو (پسماندہ طبقات کو) 34 فیصد خواتین کو 50 فیصد اور اسمبلی انتخابات میں 100 نشستیں پسماندہ طبقات کو فراہم کرنے کا اعزاز صرف اور صرف صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر چندرابابو نائیڈو کو ہی حاصل ہے۔ اُنھوں نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے سابق میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ تلنگانہ ریاست کا پہلا چیف منسٹر دلت طبقہ (شیڈولڈ کاسٹ طبقہ) کا ہوگا لیکن آج مسٹر کے چندرشیکھر راؤ اپنے اس اعلان سے انحراف کرتے ہوئے خود چیف منسٹر کے عہدے پر فائز ہونے کیلئے کوشاں دکھائی دے رہے ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ کے سی آر نے کبھی بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور ہمیشہ سیاسی مفادات کے حصول کے لئے خود غرض سیاست کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیتے رہے ہیں لہذا اُنھوں نے تلنگانہ عوام سے کے سی آر کی خود غرض سیاست سے چوکس و چوکنا رہنے کی پرزور اپیل کی اور کہاکہ سابق میں علیحدہ ریاست کی تشکیل کے مطالبہ پر جدوجہد کرنے والے قائد مسٹر شیبو سورین کی پارٹی کا جو حشر ہوا ہے وہی حشر مختصر مدت میں ہی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا ہوگا۔

مسٹر ریونت ریڈی نے کانگریس کو حذف ملامت بناتے ہوئے کہاکہ سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی زیرقیادت کانگریس حکومت میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے قاعدگیوں کے واقعات پیش آئے جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ کانگریس نے کبھی بھی شفاف حکومت نہیں کی بلکہ کانگریس حکومتوں میں ہمیشہ کئی ایک اسکینڈلس پیش آتے رہے جس کی وجہ سے عوام نے اب کانگریس پارٹی کو تلنگانہ ریاست میں بہتر سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT