Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں تلگودیشم کو اقتدار یقینی، کانگریس و ٹی آر ایس سے عوام گمراہ

تلنگانہ میں تلگودیشم کو اقتدار یقینی، کانگریس و ٹی آر ایس سے عوام گمراہ

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز ) سینئر تلگودیشم قائد و سابق وزری شریمتی اے اوما مادھو ریڈی نے اس بات کا ادعا کیا کہ انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کو اکثریث حاصل کرے گی اور اقتدار حاصل ہونے کے بعد تلگودیشم پارٹی کے ذریعہ ہی علاقہ تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کانگ

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز ) سینئر تلگودیشم قائد و سابق وزری شریمتی اے اوما مادھو ریڈی نے اس بات کا ادعا کیا کہ انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کو اکثریث حاصل کرے گی اور اقتدار حاصل ہونے کے بعد تلگودیشم پارٹی کے ذریعہ ہی علاقہ تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس پارٹی اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو ہذف ملامت بنایا اور کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا ادعا کرتے ہوئے دونوں ہی پارٹیاں تلنگانہ عوام کو گمراہ کررہی ہیں

جبکہ حقیقت تو یہ ہیکہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے مطالبہ پر صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندر بابو نائیڈو کے مرکزی وزارت داخلہ کو دیئے ہوئے مکتوب کی روشنی میں ہی مرکزی حکومت کو علحد ہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل دینے پر مجبور ہونا پڑا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد کے نام پر اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے اور مرکز میں کانگریس پارٹی کے ساتھ خفیہ ساز باز کو لیکر عوام کے موڈ کو دیکھتے ہوئے کبھی جدوجہد میں شدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور کبھی جدوجہد کو کمزور بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ۔ شریمتی اوما مادھو ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا ضلع نلگنڈہ میں عملی طور پر کوئی وجود نہیں ہے تاہم پارٹی کے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے ٹی آر ایس نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ ضرور دیا ہے

لیکن تلنگانہ راشٹرا سمیتی امیدواروں کی کامیابی خاطر خواہ نہیں رہے بلکہ چند نشستیں ضرور حاصل ہوگی لیکن وہ تلنگانہ ریاست میں حکومت تشکیل دینے کے موقف میں ہر گز نہیں رہے گی ۔ انہوں نے تلگودیشم بی جے پی مفاہمت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر قومی سطح پر این ڈی اے برسر اقتدار آنے کی صورت میں ریاست تلنگانہ کو ترقی دینے میں کافی مدد حاصل ہوگی اور مزید کہا کہ قومی سطح پر این ڈی اے حکومت کی تشکیل میں صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابونائیڈو کا اہم رول رہے گا ۔ انہوں نے بھونگیر میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT