Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں تلگودیشم کو مستحکم کرنے چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت

تلنگانہ میں تلگودیشم کو مستحکم کرنے چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت

حیدرآباد 8 اکٹوبر ( این ایس ایس ) تلگودیشم پولیٹ بیورو رکن آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے تلنگانہ ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے ایکشن پلان تیار کیا جائیگا ۔ پارٹی کے ایک جائزہ اجلاس کے بعد آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ پارٹی صدر چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ قائدین سے کہا ہے کہ وہ پارٹی سرگرمیوں کے تعلق سے گاوں کی سطح سے عوام کو آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر نے تمام کارکنوں اور قائدین کو ہدایت دی کہ وہ دوسرے امور پر توجہ کرنے کی بجائے ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT