Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کرنے بی جے پی کا فیصلہ

تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کرنے بی جے پی کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ /23 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ سال منعقد ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی تنہا مقابلہ کرے گی اور کسی بھی جماعت سے کسی بھی نوعیت کی انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی ۔ ڈاکٹر کے لکشمن صدر تلنگانہ بی جے پی کمیٹی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پارٹی کارکنوں کی اکثریتی رائے اور مشورہ پر ہی ریاستی بی جے پی آئندہ عام انتخابات کے تعلق سے اپنی حکمت عملی تیار کرے گی ۔ ڈاکٹر لکشمن ورنگل میں جاری تلنگانہ ریاستی بی جے پی عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی ایک طرفہ فیصلہ نہیں کیا جائے گا بلکہ پارٹی قائدین و کارکنوں کے مشوروں اور رائے کے ساتھ ہی موثر و مثبت اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت ہر محاذ میں ناکام ثابت ہورہی ہے اور بالخصوص مرکزی حکومت کی مختلف اسکیمات پر موثر عمل آوری کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ لیکن بی جے پی ریاستی حکومت کی ناکامیوں کا تدارک کرنے پر اولین ترجیح دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست تلنگانہ میں عوام کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے پارٹی کارکنوں کو تیار کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT