Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ میں توقعات سے زیادہ ترقی

تلنگانہ میں توقعات سے زیادہ ترقی

کورٹلہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی کلواکنٹلہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد نے بروز پیر ٹی آر ایس پارٹی آفس کورٹلہ میں ٹی آر ایس حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر کیک کاٹا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے ایک سالہ دور اقتدار میں عوام کے توقعات سے زیاد

کورٹلہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی کلواکنٹلہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد نے بروز پیر ٹی آر ایس پارٹی آفس کورٹلہ میں ٹی آر ایس حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر کیک کاٹا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے ایک سالہ دور اقتدار میں عوام کے توقعات سے زیادہ ترقیاتی اقدامات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جو ترقیاتی اقدامات انجام دئے جارہے ہیں ۔ انہیں دیکھ کر آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پر عوامی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے حدود میں واقع کورٹلہ ، مٹ پلی میونسپلٹیوں میں پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 66 لاکھ فنڈس مختص کئے گئے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ڈبہ واٹر گریڈ کے قیام کورٹلہ جگتیال ، دھرمپوری اسمبلی جات تک گھر گھر پینے کا پانی دستیاب ہوگا ۔ اس واٹر گریڈ کے قیام سے کورٹلہ مٹ پلی میں نامکمل فلٹر بیڈ میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ حلقہ اسمبلی میں 66 ہزار افراد کو اسراء ، لائف انشورنس ، وظائف فراہم کئے جارہے ہیں ۔ مٹ پلی میں بائی پاس روڈ کے قیام کے سلسلے میں کوشش کی جارہی ہیں ۔ کورٹلہ کے سرکاری دواخانے میں 100 بستر کے ساتھ مکمل سہولتیں فارہم کی جائیں گی ۔ کورٹلہ میں وینٹری کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے گا ۔ مٹ پلی میں ایک ہی جگہ جونئیر کالج ہائی اسکول امبیڈکر اسٹیڈی سرکل سے دشواریاں درپیش ہو رہی ہیں ۔ جونئیر کالج کیلئے خصوصی عمارت تعمیر کی جائے گی ۔ ابراہیم پٹنم میں منی ٹینک بنڈ کے ساتھ 30 بستر والا دواخانہ کھیل کود کیلئے اسٹیڈیم قیام کا جائے گا ۔ متیم شوگر فیاکٹری پر سرکار کی جانب سے کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ دو ماہ میں کمیٹی کی رپورٹ آئے گی ۔ بیج کلھاد کی ذخیرہ اندازی کیلئے مٹ پلی کورٹلہ میں بڑے گودام تعمیر کئے جائیں گے ۔ کلوانکٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ایک سال کے دوران 200 کروڑ فنڈس سے ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں چیرمین بلدیہ کورٹلہ شیلم وینو گوپال ، چیمرین مجلس بلدیہ مٹ پلی ایم اوما رانی ، ڈاکٹر انوپ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی جگتیال ٹی آر ایس پارٹی ڈاکٹر سنجئے کمار ، صدر ٹی آر ایس پارٹی جناب انم انیل ، جناب محمد مبین پاشاہ صدر بار اسوسی ایشن کورٹلہ جناب سید فہیم کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT