Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ میں جنگی خطوط پر ریلوے لائنس بچھانے پر زور

جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ساتھ چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ساتھ چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد /4 جولائی ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریلوے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ تلنگانہ میں جنگی خطوط پر نئی ریلوے لائینس بچھانے کے علاوہ زیر تعمیر ریلوے پراجکٹوں کی تکمیل اور جدید ریلوے لائینوں کی تعمیر کی ہدایت کی ۔ سکریٹریٹ میں آج منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں جس میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر پی کے سریواستو اور دوسروں نے بھی شرکت کی ۔ چیف منسٹر نے خواہش کی کہ ریلوے کاموں کی کسی تاخیر کے بغیر تکمیل کی جائے ۔ مرکز سے فنڈز لانے کے علاوہ ریلوے حکام کو چاہئے کہ وہ ریلوے نظام کو عصری بنانے فی الفور اقدامات کریں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ قاضی پیٹ ڈیویژن ، واگن فیکٹری کو عصری بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ علاوہ ازیں منوہرآباد ، کتہ پلی اور پداپلی ، نظام آباد کے درمیان نئی ریلوے لائینس بچھائی جائیں ۔ انہوں نے ریلوے عہدیداروں کو یہ ہدایت بھی کی کہ حیدرآباد ریلوے ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دیا جائے ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو مزید عصری بنایا جائے ۔ توپران اور شمس آباد تک ایم ایم ٹی ایس دوسرے مرحلہ کے کام کو وسعت دی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT