Thursday , December 13 2018

تلنگانہ میں حصول اراضیات بل کے خلاف 21 فروری کو احتجاجی دھرنا

حیدرآباد /18 فروری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے حصول اراضیات بل کے خلاف 21 فروری کو اندرا پارک دھرنا چوک پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا۔ آج احاطہ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کارپوریٹ سیکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لئے پارلیمنٹ سیشن کا انتظا

حیدرآباد /18 فروری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے حصول اراضیات بل کے خلاف 21 فروری کو اندرا پارک دھرنا چوک پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا۔ آج احاطہ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کارپوریٹ سیکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لئے پارلیمنٹ سیشن کا انتظار کئے بغیر آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف تاجروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے، جس کے خلاف وہ 21 فروری کو اندرا پارک پر صبح 10 تا شام 6 بجے احتجاجی دھرنا منظم کریں گے، جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے احتجاجی دھرنا کے تعلق سے پارٹی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہول گاندھی، سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل اور جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ کو واقف کراچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 23 فروری سے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں کانگریس پارٹی حصول اراضیات بل کی مخالفت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت میں کسانوں اور غریب عوام کے مفادات کا ہمیشہ خیال رکھا گیا اور حصول اراضیات بل کے نقائص کو دور کرکے بل میں ترمیم بھی کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ مواضعات سے تعلق رکھنے والے 80 فیصد عوام کی رضامندی حاصل ہونے کے بعد اسپیشل اکنامک زون کے لئے اراضیات کے حصول کا فیصلہ کیا گیا تھا، جب کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے عوام کی مرضی کے خلاف یہ فیصلہ کیا ہے، جو قابل مذمت ہے۔

TOPPOPULARRECENT