Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری

تلنگانہ میں خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایوارڈس کی تقسیم ، وزیر داخلہ اور ڈپٹی اسپیکر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عالمی یوم خواتین کے ضمن میں حکومت تلنگانہ نے للت کلاتھورانم باغ عامہ نامپلی میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں حکومت سے خواتین کے لیے جو ترقیاتی اسکیمات ہیں کا تعارف پیش کیا گیا ۔ حکومت نے اس موقع پر 20 مختلف شعبہ حیات کی خواتین میں محترمہ پدما دیویندر ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی تلنگانہ اور ریاستی وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی ، مسٹر ناگیشور راؤ سکریٹری حکومت کے ہاتھوں ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر غبارہ چھوڑا گیا ۔ محترمہ پدما دیویندر ریڈی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر جنہوں نے طویل جدوجہد کے بعد تلنگانہ حاصل کیا تھا اس کے وجود میں آنے کے بعد خواتین اور لڑکیوں کو ان کا اپنا مقام حاصل ہورہا ہے ۔ اس سے ریاست کی عوام بخوبی واقف ہیں ۔ انہوں نے لڑکی کی پیدائش لے کر اس کی تعلیم تک حکومت کے تعاون کی تفصیل بھی پیش کی اور کہا کہ حکومت کنا لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت لڑکی کو رشتہ سے جوڑنے کے لیے 70 ہزار روپئے مختص کی ہے ۔ جس سے ریاست کے تمام طبقات مستفید ہورہے ہیں ۔ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے وجود میں آنے کے بعد خواتین کا تحفظ اور ان کی تعلیم و روزگار کو بڑی اہمیت دی گئی ۔ خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے شی ٹیم ، بھروسہ کیندرم کے ذریعہ مختلف جرائم پر قابو پایا گیا اور وہیں محکمہ پولیس میں خواتین کو 33 فیصد کے تحت انہیں جائیدادوں پر بھی بھرتی کیا جارہا ہے جس کے لیے کچھ دن قبل شہر میں 730 خواتین کانسٹبلس کا تقرر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صرف باورچی خانہ کے حد تک محدود نہ ہوں بلکہ وہ تعلیم کی طرف راغب ہوں تاکہ ایک اچھی و ہنر مند خاتون بن کر سماج و معاشرہ اور اپنے افراد خاندان کی خدمت کرسکے ۔ جناب ناگیشور راؤ سکریٹری حکومت تلنگانہ نے کہا کہ خواتین علحدہ ریاست کے قیام کے بعد مختلف سیکٹرس میں شانہ بشانہ محنت کررہی ہیں ۔ آروگیہ شری کے ذریعہ حاملہ خواتین اور بچوں کی تعلیم کے لیے اقامتی اسکولس و کالجس کا نظم بھی کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر تلنگانہ کے ضلع پریشد صدور نشین خواتین سدھارانی ، تلاروما ( کریم نگر ) ، جی پدما ( ورنگل ) ، گاڑپلی کویتا ( کھمم ) ، کنڈوسدھارانی ریجنل آرگنائزر رنگاریڈی ، میناریڈی ضلع پریشد چیرمین رنگاریڈی نے بھی خواتین کی اہمیت اور مستقبل میں ایک خوشنما ریاست دیکھنے کے خواب کو پورا کرنے میں خواتین اپنا کیا حصہ ادا کرسکے گی واقف کروایا ۔ اور مختلف پراجکٹس کے تحت اضلاع میں جو امور خواتین کے لیے وزیراعلی تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے انجام دئیے ہیں واقف کروایا گیا ۔ پروگرام سے قبل خواتین و لڑکیوں نے چیف منسٹر کے سی آر کی تعریف و توصیف میں ترانے پیش کئے ۔ اس موقع پر حکومت کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT