Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں درج فہرست ذاتوں کی آبادی 54 لاکھ

تلنگانہ میں درج فہرست ذاتوں کی آبادی 54 لاکھ

ترقیات کیلئے 14,375 کروڑ روپئے مختص، 6689 کروڑ روپئے خرچ

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں درج فہرست ذاتوں ( ایس سی ) کی آبادی 54,00,000 ہے جبکہ ٹی آر ایس حکومت نے ان کی ترقیات کیلئے 14,375 کروڑ روپئے مختص کئے تھے۔ ان میں سے 6689 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ درج فہرست ذاتوں کی ترقی کیلئے مجموعی فنڈ 8167 کروڑ روپئے رکھا گیا ہے۔ تلنگانہ کی جملہ آبادی کا 20 فیصد حصہ ایس سی پر مشتمل ہے۔ ان میں مرد ایس سی کی آبادی 26.93 لاکھ اور خاتون ایس سی کی آبادی 27.16 لاکھ ہے۔ ریاستی حکومت نے ایس سی اور ایس ٹی سب پلان قانون میں ترمیم کرتے ہوئے اس سال فنڈس کو بہتر طور پر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کیلئے بھاری فنڈس بھی مختص کی ہے۔ ریاست کے تمام ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کو ایس سی ترقیاتی فنڈ خرچ کرنے کے کا مکمل ڈیٹا بھی دیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا میں موضع، منڈل، ضلع اور ریاستی سطح کے مصارف کی تفصیلات درج ہیں۔ دو ماہ قبل ہی اس ڈیٹا کو لیجسلیچرس کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

 

تلنگانہ میں ایس سی آبادی
54,00,000
مختص بجٹ
14,375 کروڑ روپئے
رقم خرچ کی گئی
6689کروڑ
مجموعی ایس سی ترقیاتی فنڈ
8167 کروڑ

TOPPOPULARRECENT