تلنگانہ میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان

حیدرآباد 13 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے کچھ حصوں میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر اوسط بارش اور گرج چمک ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ اسکائی میٹ کے موسمی سائینسدانوں کے بموجب یہ بارش مشرقی مدھیہ پردیش سے تلنگانہ کی سمت چلنے والے موسمی اثرات کا نتیجہ تھا ۔ ایسے میں ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی آئی تھی ۔ تاہم سائیسندانوں کے بموجب اب مستقبل قریب میں بارش کا امکان نہیں ہے اور اب ریاست میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ اسکائی میٹ کے بموجب اقل ترین درجہ حرارت میں کمی رہ سکتی ہے کیونکہ شمل مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں ریاست میں آئندہ کچھ ایام ‘ دن میں موسم گرم رہے گا اور رات میں کچھ ٹھنڈ ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی اسی طرح کا موسم ہوسکتا ہے ۔ دن میں قدرے گرمی اور راحت میں کچھ سردی ۔

TOPPOPULARRECENT