Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ

تلنگانہ میں دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ

حیدرآباد7دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ میں دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں دو تا پانچ ڈگری کا اضافہ ہوا ۔تلنگانہ کے عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 11ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ آندھراپردیش کے وشاکھا ایجنسی علاقہ کے لمبا سنگی میں درجہ حرارت 8ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ جنوری میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ محکمہ نے کہا کہ شمالی تلنگانہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہے ۔سردی کا اثر ساحلی آندھراپردیش میں بھی زیادہ ہے ۔ سردی کے سبب چھوٹے بچے اور ضعیف افراد شدید متاثر ہیں۔ گرم کپڑوں کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT