Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں دوسرے مرحلے کے گھریلو سروے کا امکان

تلنگانہ میں دوسرے مرحلے کے گھریلو سروے کا امکان

تفصیلات درج کرانے سے محروم افراد کو موقع ،تواریخ کی عنقریب قطعیت

تفصیلات درج کرانے سے محروم افراد کو موقع ،تواریخ کی عنقریب قطعیت
حیدرآباد 24 اگست (آئی این این) حکومت تلنگانہ بہت جلد دوسرے مرحلے کے تحت جامع گھریلو سروے شروع کرے گی تا کہ ان گھروں کا احاطہ کیا جاسکے جن کا 19 اگست کو سروے نہیں کیا جاسکا تھا ۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کا سروے تین دن تک جاری رہے گا تاہم شمار کنندگان گھر پہنچنے کے بجائے وہ افراد جن سے 19 اگست کو تفصیلات جمع نہیں کی جاسکتی تھی مقررہ مراکز پر پہنچ کر کارروائی کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ ہر وارڈ میں 2 تا 5 مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد دوسرے مرحلے کے سروے کی تواریخ کو قطعیت دی جائے گی ۔ اس دوران چند شمار کنندگان نے شکایت کی ہے کہ 19 اگست کے سروے کے موقع پر انہیں صرف 150 روپئے ادا کئے گئے حالانکہ ان سے 300 روپئے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT