Thursday , December 13 2018

تلنگانہ میں دوہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کو منظوری

حیدرآباد 8 مارچ (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے 18 کمپنیوں کو اس ریاست میں 2,167.47 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سرمایہ کاریوں سے تلنگانہ میں روزگار کے 13,817 مواقع پیدا ہوں گے۔ ریاستی وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ نے ان سرمایہ کاروں کو ’’تلنگانہ آئی پاس‘‘ کے تحت یہ اجازت دی۔ آئی پاس پالیسی کے تحت سرمایہ کاری کے لئے درخواست کی وصولی کے اندرون 15 یوم اجازت دی جاتی ہے۔ سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی پاس کے تحت تاحال 33,101 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے ایک لاکھ 20 ہزار 169 افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT