Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : تلنگانہ کے کئی مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں 2 تا 4 ڈگری سلسیس کی کمی ہوئی ہے ۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 1.6 تا 3 ڈگری سلسیس کم ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ سب سے کم اقل ترین درجہ حرارت 8 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ ریاست کے دوسرے مقامات پر رات کا درجہ حرارت میدک میں 13 ڈگری ، بھدرا چلم ، کھمم اور نظام آباد میں 15 ڈگری ، راما گنڈم اور حکیم پیٹ میں 16 ، ہنمکنڈہ اور حیدرآباد میں 17 ڈگری اور محبوب نگر اور نلگنڈہ میں 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT