Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں راشن کارڈس کی تقسیم روک دی گئی

تلنگانہ میں راشن کارڈس کی تقسیم روک دی گئی

کارڈس پر چندر شیکھر راؤ اور ای راجندر کی تصاویر پر مرکز کا اعتراض
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں راشن کارڈس کی تقسیم میں پھر ایک مرتبہ رکاوٹ پڑ گئی کارڈس چھپ کر تقسیم کے لیے تیار تھے کہ مرکز نے کارڈس پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر سیول سپلائز ای راجندر کی تصاویر کی اشاعت پر اعتراض کیا ۔ عام طور پر حکومت کی طرف سے کارڈس پر تصاویر چھاپی جاتی ہیں ۔ مرکز کا کہنا ہے کہ یہ اس کا دائرہ اختیار ہے ۔ راشن کارڈ کو اب فوڈ سیکوریٹی کارڈ کہا جارہا ہے کیوں کہ فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو رعایتی قیمت پر چاول سپلائی کیا جارہا ہے ۔ دوسری ریاستوں میں بھی کارڈس پر تصاویر چھاپی گئی ہیں ۔ مرکز نے خصوص کر اترپردیش میں جہاں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں کارڈس پر قائدین کی تصاویر کی اشاعت پر اعتراض کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے اپنے مکتوب پر مرکز کا جواب وصول ہونے تک راشن کارڈس کی اجرائی روک دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT