Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں رعیتوبیمہ اسکیم تاریخی ہوگی:جی سکھیندر ریڈی

تلنگانہ میں رعیتوبیمہ اسکیم تاریخی ہوگی:جی سکھیندر ریڈی

حیدرآباد 6 جون ( یو این آئی) کسانوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ ورکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں شروع کردہ رعیتو بیمہ اسکیم ایک تاریخی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلی مرتبہ اس اسکیم کا آغاز تلنگانہ میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔اس اسکیم سے 58لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔کسان کی موت پر اندرون دس دن اس کے خاندان کو ایل آئی سی کی جانب سے پانچ لاکھ روپئے دیئے جائیں گے ۔اس اسکیم کاآغاز جاریہ سال 15اگست سے کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے بارے میں دیگر ریاستوں نے بھی تفصیلات معلوم کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے وزیراعلی ملک کے لئے رول ماڈل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT