Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ریل کوچ فیکٹری کے قیام کیلئے حکومت کا اقدام

تلنگانہ میں ریل کوچ فیکٹری کے قیام کیلئے حکومت کا اقدام

حیدرآباد ۔ /22 اکٹوبر ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں ایک ریل کوچ فیکٹری کے قیام کیلئے جلد ہی انڈسٹریز کے ایک کنسوریشم کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات بتائی ۔ اس سلسلہ میں کئے جانے والے معاہدہ سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے اس عہدیدار نے کہا کہ اس یادداشت مفاہمت پر دستخط کیلئے قطعی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے کیونکہ /27 اکٹوبر سے اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا ہے ۔ اس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ حکومت اس شعبہ میں مہارت رکھنے والی انڈسٹریز کے ساتھ یادداشت مفاہمت کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ اس یادداشت مفاہمت پر دستخط کیلئے ہنوز تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ہوسکتا ہے آئندہ ہفتہ کسی وقت ہو ۔ اس کا انحصار اسمبلی سیشن کے اوقات پر ہوگا ۔ اگرچیکہ آندھراپردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ کے حصہ کے طور پر ریاست تلنگانہ میں قاضی پیٹ میں ایک ریل کوچ فیکٹری کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اس سلسلہ میں اب تک کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی ۔ رابطہ کرنے پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کوچ یونٹ کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے یہ اراضی ریلویز کو ہنوز حوالہ کیا جانا ہے ۔ ریلوے عہدیدار نے کہا کہ کوچ فیکٹری کے لئے حال میں تقریباً 200 ایکر اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ریلوے کے عہدیداروں نے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا ۔ یہ اراضی ہمیں حوالہ کی جانی ہے تاکہ اس سلسلہ میں مزید پیشرفت کی جاسکے ۔

 

TOPPOPULARRECENT