Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں زرعی سرمایہ کاری ساری دنیا کے لیے مثالی

تلنگانہ میں زرعی سرمایہ کاری ساری دنیا کے لیے مثالی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نے زرعی سرمایہ کاری کو ملک کے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لیے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے فی ایکڑ 2 فصلوں کے لیے پٹہ دار پاس بکس رکھنے والے 76,13,111 کسانوں کو فی کس 8000 روپئے زرعی سرمایہ کاری دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1.42 کروڑ ایکڑ اراضی کا ریکارڈ درست ہوگیا ہے جو مجموعی طور پر 96 فیصد ہے ۔ 6 بنکوں کے ذریعہ حکومت کسانوں میں چیکس تقسیم کئے جائیں گے ۔ خریف کی فصلوں کے لیے آئندہ ماہ 20 اپریل سے مئی کے اختتام تک تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں شیڈول تیار کرتے ہوئے زرعی سرمایہ کاری کے چیکس تقسیم کریں گے ۔ ربیع کی فصلوں کے لیے 20 نومبر سے کسانوں میں زرعی سرمایہ کاری تقسیم کی جائے گی ۔ حکومت نے زرعی سرمایہ کاری کے لیے جاریہ بجٹ میں 12,000 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔ قول پر کام کرنے والے کسانوں کا ریکارڈ نہیں ہے لہذا پٹہ دار کسانوں کو دیا جائے گا ۔ تنازعاتی اراضیات کو پارٹ بی میں شامل کیا گیا ۔ تنازعات کی یکسوئی کے بعد اسکیم سے انہیں بھی فائدہ پہونچایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT