Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں زرعی شعبہ کو اولین ترجیح : ای راجندر

تلنگانہ میں زرعی شعبہ کو اولین ترجیح : ای راجندر

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر فینانس و سیول سپلائز مسٹر ای راجندر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود ہی حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیح ہے اور اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت عوام بالخصوص غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے ۔ آج یہاں شہر حیدرآباد میں منعقدہ ’ نبارڈ اسٹیٹ کریڈٹ سمینار ‘ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ای راجندر نے کہا کہ حکومت ریاست تلنگانہ میں زراعت پر اولین اہمیت دی جارہی ہے اور بالخصوص مشن کاکتیہ ،مشن بھگیرردھا اور آبپاشی پراجکٹس کے لیے نبارڈ سے بھر پور تعاون کرنے کی وزیر فینانس نے خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دیگر ریاستوں کے لیے ریاست تلنگانہ ایک مثال ریاست کے طور پر ترقی حاصل کر کے آگے بڑھے گی ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کسانوں پیشہ وارانہ طبقات کو ریزرو بنک و دیگر بینکس ممکنہ حد تک قرضہ جات فراہم کر کے ان طبقات کو ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT