Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں زرعی شعبہ کے لئے علحدہ بجٹ پیش کرنے کی تجویز

تلنگانہ میں زرعی شعبہ کے لئے علحدہ بجٹ پیش کرنے کی تجویز

حیدرآباد اور رکریم نگر میں اتوار اور پیر کو کسان کی کانفرنس :کے سی آر
حیدرآباد ۔ 18فبروری ( پی ٹی آئی) منڈل سطح کی کسان رابطہ کمیٹیوں کی علاقائی کانفرنس 25 اور 26 فبروری کو بالترتیب حیدرآباد اور کریمنگر میں منعقد ہوگی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھرراو نے مجوزہ کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ کے بعد انکشاف کیا ۔ جس میںکسانوں میں حکومت کے مختلف پروگراموں کے بارے میں شعور کی بیداری کے لئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کلیدی رول ادا کریں گے جو کسانوں کی فلاح و بہبود اور زریع شعبہ کی ترقی کے لئے کئے گئے ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایک علاقائی کانفرنس 25 فبروری کو حیدرآباد زرعی یونیورسٹی میںاور دوسری 26 فبروری کو کریم نگر کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی ۔ چیف منسٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو زرعی بجٹ تجاویز کا مسودہ بنانے کی ہدایت دی ہے کیونکہ حکومت زرعی شعبہ کے لئے علحدہ بجٹ متعارف کرنے کی منصوبہ بنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سرمایہ کاری میں مدد کی اسکیم کے تحت چیکوں کے ذریعہ دو مرحلوں میں امداد فراہم کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ زرعی کاموں کو عصری ٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے کسانوں کو دھان کے پودوں کی بوائی کی مشینں سبسیڈی پر فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اتوار کو پرگتی بھون میں جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی ‘ بی سمن‘ مشن بھاگیرتا کے نائب صدرنشین جی بالا ملو‘ سیری سبھاش ریڈی سی ایم او سکریٹریز سمیتا سبھروال ‘ راج شیکھر ریڈی ‘ بھوپال ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT