Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سردی کی تازہ لہر

تلنگانہ میں سردی کی تازہ لہر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں سردی کی تازہ لہر چل رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بھی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں سردی میں اضافہ ہوگا ۔ تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہونچے گا ۔ میدک میں سب سے زیادہ سردی محسوس کی جارہی ہے ۔ اسی طرح اضلاع عادل آباد ، ورنگل ، کریم نگر ، نلگنڈہ ، میدک ، کھمم اور نظام آباد میں بھی آج اور کل سردی کی لہر چلے گی ۔ آئندہ پانچ دنوں میں موسم مزید سرد ہوسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT