Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر

تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر

مزید پانچ دن موسم سرد رہے گا : محکمہ موسمیات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : علاقے تلنگانہ خصوصاً شمالی تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کی پیش قیاسی کی ۔ گذشتہ دو دنوں سے تلنگانہ میں سردی کی لہر چل رہی ہے ۔ تلنگانہ کے چند مقامات شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ ضلع عادل آباد میں درجہ حرات 4.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 5 تا 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں بھی آئندہ پانچ دن سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی ۔ یہاں درجہ حرارت اعظم ترین 28.6 اور اقل ترین 12.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ریاست کے دیگر علاقوں راماگنڈم میں 6 ، نظام آباد میں 4 ، حکیم پیٹ میں 5 ، میدک میں 6 ، کھمم میں 3 ڈگری ، ہنمکنڈہ ، ورنگل میں شدید سردی کی لہر چل رہی ہے ۔ جب کہ محبوب نگر میں اوسط سے ایک ڈگری کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT