Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار رہے گی

تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار رہے گی

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کے بموجب جنوب مشرقی خلیج بنگال پر سطح سمندر سے نیچے طوفانی ہواؤں کے گشت کرنے کے باعث ٹاملناڈو آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں پر سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس خشک موسم کے اثر کے تحت تلنگانہ میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ خاص طور پر حیدرآباد اور اُس کے اطراف و اکناف علاقوں میں مطلع صاف رہے گا لیکن درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ اعظم ترین درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور اقل ترین 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا۔ محکمہ موسیات نے کہاکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش میں بارش ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT