Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا

تلنگانہ میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں11 ڈسمبر تک سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا ۔ سوسائیٹی نے موسمیات کے ماڈل کی بنیاد پر یہ پیش قیاسی کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 12 تا 16 ڈسمبر کے درمیان حیدرآباد ‘ رنگا ریڈی ‘ میڑچل ‘ ملکاجگری ‘ سنگاریڈی ‘ وقار آباد ‘ محبوب نگر ‘ یادادری ۔ بھونگیر ‘ جنگاوں ‘ ورنگل ‘ محبوب آباد اور دیگر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT