Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے دلچسپی

تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے دلچسپی

برطانوی ہائی کمشنر کی کے ٹی آر سے ملاقات
حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) برٹش ہائی کمشنر برائے ہند مسٹر ڈومنک یاشی کیونت کی قیادت میں ایک وفد نے آج ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران برٹش کمشنر برائے ہند اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے مابین ریاست تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ایئر آف ڈوئینگ بزنس شعبہ میں کام کرنے سے برٹش ہائی کمشنر نے اپنی دلچسپی و رضامندی کا اظہار کیا۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران منعقد کئے جانے والے انڈو۔ برٹش ورکشاپ میں شرکت کرنے کی برٹش ہائی کمشنر نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ سے پرزور خواہش کی اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی تیقن دیا کہ ریاست تلنگانہ میں اسمارٹ سٹیز کی تعمیر میں برٹش ہائی کمشنر کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ برٹش ہائی کمشنر برائے ہند کی زیر قیادت وفد نے ریاست تلنگانہ کی انفارمیشن ٹکنالوجی ٹی ایس آئی پالیسی کے علاوہ صنعتی پالیسی کی زبردست ستائش کی۔ اس موقع پر بتایا جاتا ہے کہ برٹش میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ذریعہ کام کرنے کیلئے دونوں ( انفارمیشن ٹکنالوجی وزیر اور برٹش ہائی کمشنر ) کے مابین اتفاق رائے پایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT