Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے سنگل ونڈو سسٹم کا وعدہ

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے سنگل ونڈو سسٹم کا وعدہ

حیدرآباد کو ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے اقدامات، آئی ٹی پارک کا افتتاح، کے سی آر کا خطاب

حیدرآباد کو ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے اقدامات، آئی ٹی پارک کا افتتاح، کے سی آر کا خطاب
حیدرآباد 15 جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ کی ترقی کیلئے مکمل ہمت افزائی کرے گی بلکہ اس شعبہ کو فروغ دینے کیلئے ممکنہ مدد و تعاون بھی کرے گی۔ یہاں تک کہ ریاست تلنگانہ میں آئی ٹی شعبہ کے تحت سرمایہ کاری کرنے والوں کو کسی قسم کے مسائل نہیں رہیں گے بلکہ سنگل ونڈو طریقہ کار کے ذریعہ آئی ٹی کمپنیوں کی اجازت دے گی اور اس طرح حکومت تلنگانہ آئی ٹی شعبہ کو ترقی دیتے ہوئے حیدرآباد کو ڈیجیٹل سٹی بنایا جائے گا۔ آج یہاں شہر کے مضافاتی علاقہ نانک رام گوڑہ میں ’’ویوراک آئی ٹی پارک‘‘ کا افتتاح انجام دینے کے بعد اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے بات کہی اور بتایا کہ ویوراک آئی ٹی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کیونکہ اس کمپنی نے حیدرآباد میں عالیشان و خوبصورت عمارت تعمیر کی کہ اس کو دیکھنے سے ہی دل خوش ہوجاتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ جب بذات خود عمارت کے اوپر چڑھ کر دیکھنے کے بعد ایسا لگا کہ وہ ہندوستان و حیدرآباد میں نہیں ہیں بلکہ کسی اور ملک میں رہنے کا احساس ہورہا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ان کی حکومت شہر حیدرآباد کو ایک حیرت انگیز و عجوبہ خیز شہر بنانے کے اقدامات کرے گی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ پرامن زندگی، صنعتوں کے قیام، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقعوں کیلئے حیدرآباد ہر لحاظ سے ایک بہتر و مناسب مقام ہوگا اور صنعتوں کے قیام کیلئے حکومت اراضی برقی پانی، ٹرانسپورٹ سہولتیں، فنی ماہرین، وسائل، تمام تر بنیادی سہولتیں تلنگانہ میں فراہم کرے گی۔ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے مزید کہاکہ صنعتوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے ایک مثال صنعتی پالیسی مرتب کی جائے گی۔ علاوہ ازیں سرمایہ کاروںکو پرامن ماحول و حالات کی فراہمی کیلئے حکومت امن و ضبط کی برقراری میں ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ نہ صرف آئی ٹی شعبہ میں بلکہ دیگر صنعتوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاروں سے پہل کرنے کی پرزور اپیل کی۔ اس تقریب میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ کے علاوہ ویونیک آئی ٹی پارک کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT