Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سنٹرل اسکولس کے قیام کا خیر مقدم : میٹ کا بیان

تلنگانہ میں سنٹرل اسکولس کے قیام کا خیر مقدم : میٹ کا بیان

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ ، تلنگانہ ریاست کے لیے 7 نئے سنٹرل اسکولس کے قیام اور اسے تعلیمی سال 2015 سے آغاز کئیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ میٹ کے عہدیداران سید علی الدین احمد اسد ، میر مقصود علی اور سید حمید الدین احمد محمود نے کہا کہ تلنگانہ کے اضلاع نلگنڈہ ، ورنگل ، عادل آباد ، کریم نگر ، میدک ، نظام آباد میں قائم کئے جانے والے اسکولس یقینا علاقہ کی تعلیمی پسماندگی کے ازالہ کے لیے معاون ثابت ہوں گے ۔ تاہم اس کے لیے درکار قابل اسٹاف کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی فوری فراہمی کو بھی لازم قرار دیا کیوں کہ تلنگانہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم پر اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT