Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سوائن فلو سے جنوری تا مارچ 75اموات

تلنگانہ میں سوائن فلو سے جنوری تا مارچ 75اموات

6864 کے منجملہ 2170نمونے مثبت‘ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت

6864 کے منجملہ 2170نمونے مثبت‘ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت
حیدرآباد۔23مارچ ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میںسوائن فلو کے باعث یکم جنوری تا آج تک جملہ 75 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ یکم جنوری تا 22مارچ سوائن فلو سے متاثرہ 6864 افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے اور ان نمونوں کے ٹسٹ کروائے جانے پر جملہ 2170 نمونوں کے مثبت رپورٹس حاصل ہوئے ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت و فیملی ویلفیر نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 22مارچ کے دن سوائن فلو سے متاثرہ 45 افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے ‘ جن کے منجملہ 13نمونوں کے مثبت رپورٹس حاصل ہوئے ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ریاست تلنگانہ کے تمام ٹیچنگ ہاسپٹلس اور ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس کے علاوہ ایریا ہاسپٹلس میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کو مؤثر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وافر مقدار میں ادویات دستیاب ہیں جبکہ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ کسی بھی دواخانہ میں سوائن فلو کے متاثرہ افراد کا نہ ہی صحیح علاج کیا جاتا ہے ہے اور نہ ہی کوئی ادویات متاثرین کے علاج کیلئے دستیاب ہیں ۔ یہاں تک کہ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کو بغرض علاج دواخانوں میں شریک کرنے سے بھی گریز کیا جارہا ہے ۔ اس طرح حکومت اور وزیر صحت کے اعلانات بے فیض ثابت ہورہے ہیں۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت نے تمام ہاسپٹلس انتظامیوں کو ہدایت دی ہیکہ اگر کوئی سوائن فلو سے متاثرہ افراد رجوع ہوں تو انہیں فوری دواخانہ میں شریک کرلیں اور پھر مریض کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ضرورت محسوس ہو تو انہیں عثمانیہ ‘ گاندھی یا نیلوفر ہاسپٹل کو منتقل کردیں تاکہ ان ہاسپٹلس میں ان مریضوں کی مناسب و مؤثر طبی نگہداشت ہوسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT