Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سٹلرس کا مکمل تحفظ کرنے کا اعلان،وعدوں پر عمل کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا عزم ، کے جانا ریڈی

تلنگانہ میں سٹلرس کا مکمل تحفظ کرنے کا اعلان،وعدوں پر عمل کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا عزم ، کے جانا ریڈی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کانگریس کے فلور لیڈر مسٹر کے جانا ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے (سٹلرس ) غیر تلنگانہ افراد کا مکمل تحفظ کرنے کا اعلان کیا اور ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ مسز کویتا کی جانب سے حیدرآباد کو کشمیر سے جوڑنے کی سخت مذمت کی ۔ کانگریس کے محاسبہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کے جانا ریڈی نے سیاسی قرار داد پیش کرتے ہوئے کسانوں کے قرض کی معافی ، دلتوں کو اراضی کی فراہمی اور کے جی تا پی جی تک مفت تعلیم کے علاوہ ٹی آر ایس کے دوسرے وعدوں پر عمل آوری کے لیے حکومت پر دباؤ بنانے کا اعلان کیا ۔ کانگریس کے فلور لیڈر نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں ناکافی بارش اور برقی کی عدم سربراہی سے کسان پریشان ہیں اور زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے ۔ حکومت زرعی شعبہ کو اہمیت نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ٹی آر ایس نے کبھی پورے نہ ہونے والے وعدے کیے اور عوام کو جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے گمراہ کیا ۔ عوام نے ٹی آر ایس کے وعدوں پر بھروسہ کیا اور اقتدار حوالے کیا تاہم حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ قرض معافی کے معاملے میں ریزرو بنک قرض معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں اس کو فوری عملی جامہ پہنائیں ۔ بصورت دیگر کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف احتجاجی مہم شروع کرے گی ۔ مسٹر کے جانا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سیکولرازم پر ایقان نہیں ہے طرح تلگو دیشم ، ڈی ایم کے کے علاوہ دوسری جماعتوں کی طرح ٹی آر ایس ، بی جے پی سے اتحاد کرلے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT