Tuesday , December 11 2018

تلنگانہ میں سینئر ماویسٹ خاتون لیڈر گرفتار

حیدرآباد۔/28نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ممنوعہ سی پی آئی ماویسٹ کی جانب سے ریاست میں 7 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی قائدین پر حملے کرنے کا منصوبہ بنانے والی خاتون نکسلائیٹ لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پی روپا عرف سجاتا تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں مختلف کارروائیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔ اسے ضلع کتہ گوڑم میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس نے اپنے ساتھی سبیا سے شادی کرلی تھی۔ سجاتا گزشتہ 18سال سے روپوش تھی۔ وہ بے قصور افراد کو ہلاک کرنے، ڈاکہ زنی، توڑ پھوڑ اور آتشزنی کے واقعات میں ملوث ہے۔

TOPPOPULARRECENT