Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سیول سرویس پر یلمس امتحان کا انعقاد

تلنگانہ میں سیول سرویس پر یلمس امتحان کا انعقاد

حیدرآباد۔/7اگسٹ، ( سیاست نیوز) یونین پبلک سرویس کمیشن سیول پریلمس کے ملک گیر سطح کے تحت ریاست تلنگانہ میں بھی آج یہ امتحانات منعقد ہوئے۔ تلنگانہ سے سیول پریلمس کیلئے جملہ 59759 امیدواروں نے اپنے نام درج کروائے تھے۔ بالخصوص شہر حیدرآباد میں48,901 امیدواروں کیلئے جملہ 100 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ اسی طرح ورنگل میں 10858 امیدواروں کیلئے 23امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ سیول پریلمس کیلئے صبح ساڑھے نو بجے تا ساڑھے گیارہ بجے اور دوپہر ڈھائی بجے تا ساڑھے چار بجے شام امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ شہر حیدرآباد کیلئے جملہ 48898 امیدوار امتحان کیلئے الاٹ کئے گئے تھے جن کے منجملہ 21611امیدوار امتحان میں شریک ہوسکے جبکہ 27287 امیدوار امتحان سے غیر حاضر رہے۔ اس طرح شہر حیدرآباد میں سیول پریلمس امتحان میں امیدواروں کی حاضری کا اوسط 44.28 فیصد رہا۔

TOPPOPULARRECENT