Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں شاہراہوں کیلئے فنڈس کی اجرائی کیلئے مرکز کا تیقن

تلنگانہ میں شاہراہوں کیلئے فنڈس کی اجرائی کیلئے مرکز کا تیقن

کے سی آر کی دہلی میں نتن گڈکری سے ملاقات ، 4000 کیلو میٹر طویل شاہراہوں کیلئے نمائندگی
حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نتن گڈکری نے ریاست تلنگانہ کے لئے ’’ان لینڈ واٹر ڈرائی پورٹ‘‘ کا قیام عمل میں لانے کے لئے درکار ضرورت کے مطابق فنڈس جاری کرنے کا چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو واضح تیقن دیا اور کہاکہ قانون تقسیم ریاست کی روشنی میں ریاست تلنگانہ کو حاصل ہونے والی شاہراہوں کی منظوری دینے کا بھی مسٹر نتن گڈکری نے اظہار کیا۔ چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ جو بعض اہم اجلاسوں میں شرکت کرنے کے علاوہ مرکزی سطح کے اہم قائدین سے ملاقات کرنے کے لئے دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں، آج مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نتن گڈکری سے اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمان مسرس ونود اور جیتندر ریڈی کے ہمراہ ملاقات کی اور ریاست تلنگانہ کی شاہراہوں کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ پر واضح کیاکہ ریاست تلنگانہ میں چار ہزار کیلو میٹر طویل شاہراہوں کی شدید ضرورت ہے اور ان شاہراہوں کی منظوری دینے کی پرزور خواہش کی جس پر اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نتن گڈکری نے کہاکہ 1300 کیلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر کے لئے بہت جلد گزٹ جاری کی جانے والی ہے۔ اس گزٹ کی روشنی میں شاہراہوں کی تعمیر کیلئے منظوری عمل میں آئے گی۔ چیف منسٹر نے دوران گفتگو مرکزی وزیر کو واقف کروایا کہ ریاست تلنگانہ میں آبادی کے تناسب سے شاہراہیں نہیں ہیں اور اس سلسلہ میں مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کو روانہ کردہ تمام مکتوبات سے بھی مسٹر گڈکری کو واقف کروایا اور مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ سے ریاست تلنگانہ میں ڈرائی پورٹ اور تمام اضلاع میں قومی شاہراہوں کی توسیع کیلئے مؤثر اقدامات کی پرزور خواہش کی۔ بعدازاں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ سے چیف منسٹر کی ہوئی بات چیت سے متعلق مکمل تفصیلات سے رکن پارلیمان مسٹر ونود نے اخباری نمائندوں کو واقف کروایا اور کہاکہ مرکزی وزیر ریاست میں شاہراہوں کی تعمیر کے لئے مناسب اقدامات اور فنڈس فراہم کرنے کا واضح تیقن دیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ چیف منسٹر نے ایٹو ناگارم تا کوٹالہ قومی شاہراہ کی تعمیر عمل میں لانے کے لئے اقدامات کا مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT