Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ میں شدید بارش سے عام زندگی متاثر

تلنگانہ میں شدید بارش سے عام زندگی متاثر

آندھرا پردیش میںگوداوری اور کرشنا کی سطح آب میں اضافہ ۔ عوام کی محفوظ مقامات کو منتقلی

حیدرآباد 20 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آج معمول کی زندگی متاثر رہی کیونکہ ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میںکچھ مقامات پر بہت زیادہ بارش ہوئی جبکہ کھمم ‘ جئے شنکر بھوپال پلی اور سوریہ پیٹ اضلاع میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گی ۔ علاوہ ازیں عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ نلگنڈہ ‘ کاما ریڈی اور میدک اضلاع میں بھی شدید بارش ریکارڈ کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے یومیہ بلیٹن میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون ریاست میں سرگرم ہے ۔ محکمہ کے بموجب بھداردری کتہ گوڑم ضلع کے اسوا راو پیٹ میں 21 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے بعد بھدرا چلم میں 15 سنٹی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید بارش کے نتیجہ میں ریاست میں کئی دریائیں اور تالابوں کی سطح آب میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان تالابوں اور کنٹوں کی سطح آب میں اضافہ کی وجہ سے سڑک سے حمل و نقل متاثر ہوئی ہے ۔ ڈپی چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم سری ہری نے آج ورنگل اربن ‘ ورنگل رورل ‘ محبوب آباد ‘ جنگاوں اور بھوپال پلی اضلاع کے کلکٹرس سے کہا کہ وہ بارش کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھیں۔ علاوہ ازیں امراوتی سے موصولہ اطلاع کے بموجب آندھرا پردیش میں گوداوری اور کرشنا دریاوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے ۔ سرکاری مشنری کو چوکس کردیا گیا ہے اور ان دریاوں کے کناروں پر سینکڑوں باشندوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ یہاں پانی جمع ہوگیا ہے ۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے بموجب اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ کرشنا اور گنٹو ر اضلاع میں مسلسل بارش کی وجہ سے ریاست کی دوسری سب سے بڑی دریا کرشنا کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مشرقی اور مغربی گوادوری اضلاع میں 28 گاوں متاثر ہوئے ہیں جہاں سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ دو دن قبل گوداوری کی سطح آب میں اضافہ کی رفتار کم ہوگئی تھی لیکن اب مسلسل بارش کی وجہ سے اس میں تیزی پیدا ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT