Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ تلنگانہ کے علاوہ ساحلی آندھرا کے مشرقی و مغربی گوداوری ، سریکاکولم ، وجئے نگرم ، وشاکھاپٹنم میں بھی بارش ہوگی ۔ اگرچہ کہ جنوبی ٹاملناڈو اور ساحلی آندھراپردیش میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں خلیج بنگال میں طوفانی ہواؤں کی شدت کے باعث ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ چند دنوں سے ساحلی آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں موصلادھار بارش ہورہی ہے ۔ رائلسیما میں بھی کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن تک موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا اور ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہی ۔

TOPPOPULARRECENT