Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں شرمیلا کے دورہ سے نیا جوش و خروش ، جگن کے طوفانی دورہ کی تیاریاں

تلنگانہ میں شرمیلا کے دورہ سے نیا جوش و خروش ، جگن کے طوفانی دورہ کی تیاریاں

امیدواروں کی خواہش پر صدر وائی ایس آر سی پی کا فیصلہ ، چار لوک سبھا اور 15 اسمبلی حلقوں میں کامیابی کی امید

امیدواروں کی خواہش پر صدر وائی ایس آر سی پی کا فیصلہ ، چار لوک سبھا اور 15 اسمبلی حلقوں میں کامیابی کی امید

حیدرآباد۔/24اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اگرچہ انتخابات میں کوئی خاص مظاہرہ کی امید نہیں تھی تاہم شرمیلا کی حالیہ کامیاب مہم سے پارٹی میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔ تلنگانہ میں شرمیلا کی کامیاب انتخابی مہم کے بعد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ سابق میں پارٹی نے تلنگانہ میں انتخابی مہم کی ذمہ داری شرمیلا کو دی تھی۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی انتخابی مہم کے آخری ایام میں تلنگانہ کے چار اضلاع میں طوفانی دورہ کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ وہ کھمم، حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ شرمیلا کے دورہ کے بعد تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے جگن موہن ریڈی سے خواہش کی کہ وہ ان کے حق میں انتخابی مہم چلائیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی کو مذکورہ چار اضلاع میں بعض نشستوں پر کامیابی کی امید ہے۔ پارٹی کے سینئر قائد اوما ریڈی وینکٹیشورلو نے تلنگانہ میں 4لوک سبھا اور 15اسمبلی حلقوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جگن کے قریبی ذرائع کے مطابق 2لوک سبھا اور 6تا8اسمبلی حلقوں پر پارٹی کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔شرمیلا کے کامیاب دورہ کے بعد پارٹی کے حق میں پیدا شدہ لہر کو جاری رکھنے کیلئے جگن ایک دن میں چار تلنگانہ کے اضلاع کا احاطہ کریں گے۔ اس طرح امیدواروں کی کامیابی کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی نے ابھی تک سوائے کھمم کے تلنگانہ کے کسی اور ضلع کا دورہ نہیں کیا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدواروں کو فنڈز کی کمی بھی انتخابی مہم میں اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی نے تلنگانہ کے امیدواروں کو پارٹی فنڈ کے طور پر کچھ بھی نہیں دیا اور وہ اپنے طور پر انتخابی اخراجات کی تکمیل کررہے ہیں۔حیدرآباد کے بعض اسمبلی حلقوں میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم عروج پر ہے اور امیدواروں کو کامیابی کے بارے میں یقین ہے۔ خیریت آباد، جوبلی ہلز اور رنگاریڈی و محبوب نگر کے بعض حلقوں میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا موقف دیگر جماعتوں سے بہتر دکھائی دے رہا ہے۔ پارٹی امیدواروں کو یقین ہے کہ جگن موہن ریڈی کے دورہ سے ان کا موقف اور بھی مستحکم ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT