Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ میں شعبہ امدادِ باہمی کی کارکردگی متاثر کن

تلنگانہ میں شعبہ امدادِ باہمی کی کارکردگی متاثر کن

کریم نگر میں اُتراکھنڈ کے ریاستی وزیر دھن سنگھ کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر دھن سنگھ راوت ریاستی وزیر تعلیم اتراکھنڈ نے کہا کہ میرا تلنگانہ آنے کا مقصد یہ ہے کہ امداد باہمی سوسائٹوں کی کارکردگی کا طرز عمل کا مشاہدہ کرنا ہے۔ اتراکھنڈ کے متوطن تلنگانہ میں ملازم جن کا نام وجئے ہے ۔ انہوں نے مجھے ریاست تلنگانہ میں کوآپریٹیو سوسائٹی، بینکوں کا آن لائن، کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار کس حد تک کامیاب ہے۔ اس کے مشاہدہ کی دعوت دی تھی چنانچہ یہ میرا سرکاری دورہ ہے۔ وہ کریم نگر میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ یہاں امداد باہمی شعبہ کا مشاہدہ کرنا اچھا لگا۔ بہت سارے نئے نئے طریقوں سے واقفیت حاصل کی۔ قبل ازیں کرناٹک کے چار پانچ سوسائٹی کی کارکردگی کا مشاہدہ کرچکا ہوں۔ ہماری ریاست کا قیام 17 سال قبل عمل میں آچکا ہے۔ اتراکھنڈ میں خواندگی 88% ہے۔ جملہ 31 لڑکیوں کے تعلیمی ادارہ جات ہیں۔ 118 ڈگری کالجس میں 3 لاکھ طلباء کو معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ بدری ناتھ کیدری ناتھ وغیرہ کیلئے تقریباً 18 لاکھ یاتری آئے ہیں۔ اب لوگوں کو 20 کیلومیٹر پیدل چلنے کی بجائے ہیلی کاپٹر سے بھی سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ستیہ نارائنا راؤ، سی ای او، کے ڈی سی سی جی، ڈاکٹر روی ڈی ڈی ایم نبارڈ کونڈیا وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT