Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ میں شیروں کی تعداد 20 ۔ گنتی میں اندازہ

تلنگانہ میں شیروں کی تعداد 20 ۔ گنتی میں اندازہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں شیروں کی تعداد 20 سے زائد ہونے کا ابتدائی اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ جس میں عادل آباد میں 6 اور امرآباد میں 14 سے زائد شیر ہونے کا ان کے پیروں سے زمین پر پڑنے والے نشان کے لحاظ سے پتہ لگایا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ہر 4 سال میں ایک مرتبہ جنگلی جانوروں کی گنتی ہوتی ہے ۔ سارے ملک میں شروع ہوئی جانوروں کی اعداد و شمار میں 22 تا 24 جنوری تک گوشت کھانے والے اور 27 تا 29 جنوری تک ترکاری کھانے والے جانوروں کی گنتی کی گئی ہے ۔ تلنگانہ کے 3000 سے زیادہ جنگلاتی بٹس میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں ، عملہ ، رضاکارانہ تنظیموں اور طلبہ نے جانوروں کے اعداد و شمار میں حصہ لیا ہے ۔ عادل آباد ، امر آباد ( نلاملا) کے جنگلات میں 20 سے زائد شیروں کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ وائیلڈ لائف آف انڈیا کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر شیروں کے پیروں کے نشان کی تصاویر ۔ ان کے فضلاء کو حیدرآباد کے سی سی ایم بی کو روانہ کیا گیا ہے ۔ جس کی رپورٹ وصول ہونے کے بعد یہ شیروں کا فضلاء ہے یا نہیں اس کی تصدیق ہوجائے گی ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں وائلڈ لائف آف انڈیا کے ذریعہ جنگلات میں کیمرے نصب کرتے ہوئے ان کی فوٹو کے ساتھ ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی ۔ اگر ان جنگلات میں شیروں کے گھومنے پھرنے کے ثبوت ملتے ہیں تو ان علاقوں میں شیروں کے لیے پینے کا پانی ، غذا فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT