Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں صرف پولیس کو نئی گاڑیاں ، دیگر کام ندارد

تلنگانہ میں صرف پولیس کو نئی گاڑیاں ، دیگر کام ندارد

جی ایچ ایم سی انتخابات میں تلگو دیشم کا قبضہ ہوگا ، نارا لوکیش کا ادعا

جی ایچ ایم سی انتخابات میں تلگو دیشم کا قبضہ ہوگا ، نارا لوکیش کا ادعا
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم کے نوجوان قائد نارا لوکیش نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ نے صرف پولیس والوں کو نئی گاڑیاں دلانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا گریٹر حیدرآباد کے مئیر انتخابات میں تلگو دیشم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند تلگو دیشم کے نوجوان قائد نارا لوکیش نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے سوائے بلند بانگ وعدوں کے چندر شیکھر راؤ نے کچھ نہیں کیا ہے ۔ صرف پولیس والوں کو نئی گاڑیاں دلائی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا ہے ۔ آئندہ چھ ماہ بعد تلنگانہ ریاست میں برقی اور پانی کے بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے ۔گریٹر حیدرآباد کے مجوزہ انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور مئیر کے عہدے پر تلگو دیشم کا قبضہ ہوگا ۔ تلگو دیشم پارٹی طاقتور امیدوار کو میدان میں اتارے گی ۔ این ٹی آر ٹرسٹ کی جانب سے ہیلت اور تعلیم پر خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ دونوں تلگو ریاستوں میں تعلیم کو فروغ دیا جائے گا ۔ ہر ماہ 1000 نوجوانوں کو روزگار دلایا جائے گا ۔ 23 اضلاع میں این ٹی آر کے نام سے اسکولس قائم کئے جائیں گے ۔ تروپتی ورنگل یا کریم نگر میں بلڈ بینک قائم کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT