Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں عآپ یوتھ ونگ کمیٹی کی تشکیل جدید

تلنگانہ میں عآپ یوتھ ونگ کمیٹی کی تشکیل جدید

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : عام آدمی پارٹی نے آج یہاں تلنگانہ ریاست کے لیے نئی یوتھ ونگ کمیٹی کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پریتھوی ریڈی نیشنل ایگزیکٹیو ممبر اور قومی ترجمان پارٹی و تلنگانہ یوتھ ونگ صدر بی رامو گوڑ نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ میں یوتھ ونگ کو مستحکم بنانے کے علاوہ رشوت ستانی کے خلاف جدوجہد کی جائے گی ۔ پریتھوی ریڈی نے مزید بتایا کہ انہوں نے یوتھ ونگ کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت سے اعلان کردہ ایک لاکھ ملازمتوں کی فراہمی کے وعدہ کی عدم تکمیل پر مہم چلائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کمیٹی کے نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ورکنگ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے آنند کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ونگ کے نائب صدر منوج یادو ، یومہیش ، الیکھا ، سکریٹری کارتیک ، جائنٹ سکریٹری پروین مونیک اور سید ابرار ہوں گے جب کہ ترجمان کی حیثیت سے اکھشے ریڈی اور احسن عباس کو منتخب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اسٹیٹ کنوینرس سدھا کرن اور سکریٹری عآپ تلنگانہ اسٹیٹ عبدالمقتدر بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT