Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں عظیم اتحاد کو اقتدار سی ووٹر ۔ اے بی پی سروے

تلنگانہ میں عظیم اتحاد کو اقتدار سی ووٹر ۔ اے بی پی سروے

حیدرآباد 9 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ایسا لگتا ہے کہ کانگریس ۔ تلگودیشم اور سی پی آئی کے عظیم اتحاد کی تشکیل سے اس کے انتخابی امکانات بہتر ہوگئے ہیںاور ایک سروے کے مطابق عظیم اتحاد کو تلنگانہ میں اقتدار حاصل ہوگا ۔ سی ووٹر ۔ اے بی پی کے سروے میں انکشاف کیا گیا کہ عظیم اتحاد کو 64 اسمبلی حلقوں سے کامیابی حاصل ہوگی جبکہ ٹی آر ایس کو 42 حلقوں پر ہی اکتفا کرنا پڑیگا ۔ بی جے پی بھی صرف چار نشستوں تک محدود ہوکر رہ جائے گی ۔ اس سروے میں کہا گیا ہے کہ عظیم اتحاد کی تشکیل کا رائے دہندوں پر مثبت اثر ہوگا اور عوام ٹی آر ایس کے خلاف اس تحاد کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT