Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ـآئندہ دو دنوں میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں ـآئندہ دو دنوں میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں میں چند مقامات پر اوسط بارش اور بوندا باندی کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں موسم خشک رہے گا جبکہ ریاست کے چند مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 42ڈگری سیلسیس ہنمکنڈہ اور نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT