Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مواقع اور چیالنجس پر قومی سمینار

تلنگانہ میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مواقع اور چیالنجس پر قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : فیاپسی کی جانب سے حکومت تلنگانہ کے اشتراک سے ’ فارماسیوٹیکل انڈسٹری ۔ تلنگانہ میں واقع اور چیالنجس ‘ پر ایک قومی سمینار 19 دسمبر کو پارک حیات ، روڈ نمبر 2 ، بنجارہ ہلز حیدرآباد پر منعقد کیا جائے گا ۔ اس سمینار کو منعقد کرنے کا مقصد فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے مختلف مسائل پر توجہ دیتے ہوئے پالیسی میجرس فراہم کرنا ہے جس سے اس انڈسٹری کی ترقی میں مدد ہوگی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس سمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے اور سدھن شو پانڈے جوائنٹ سکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت ہند اور کے پردیپ چندرا ، اسپیشل چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ اعزازی مہمان ہوں گے ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 040-23395515 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT